ویڈیوز میں گالیاں دینے پر معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر محمدعامر کو گرفتار کرلیا گیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں غیراخلاقی اور گالیوں والے معروف کونٹینٹ پر یوٹیوبر محمد عامر کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد سے پولیس نے یوٹیوبر محمد عامر کو گرفتار کیا۔
بھارتی میڈیا نے بتایاکہ محمد عامر کو ایک شہری امان ٹھاکر کی شکایت پر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عامر نے ہندوؤں کا مذہبی لباس پہن کر گالیوں والی ویڈیو بنائی ہے۔اس کے علاوہ بھی یوٹیوبر پر اپنے چینل پر غیر اخلاقی اور گالیوں والا مواد بنانے، جاری کرنے اور تشہیر کا الزام ہے۔عامر بھارت کے معروف یوٹیوبر ہیں جو مراد آباد کے رہائشی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر بھی 50 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔