برج ٹاؤن ٹیسٹ:کالی آندھی دوسری اننگزمیں 93پرڈھیر

برج ٹاؤن ٹیسٹ:کالی آندھی دوسری اننگزمیں 93پرڈھیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برج ٹاؤن (نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، میچ کے تیسرے روز مجموعی طور پر 20 وکٹیں گریں، ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 93 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے فتح کیلئے 144 رنز کا ہدف دیا، جواب میں سری لنکن ٹیم بھی دوسری اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لئے تھے، آئی لینڈرز کو فتح کیلئے مزید 63 رنز اور کالی آندھی کو 5 وکٹیں درکار ہیں، دریں اثناء سری لنکن ٹیم ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 204 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اور اب کوچنگ کا موقع ملنا میرے لئے باعث اعزاز ہے، میں اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ واضح رہے کہ بوتھا کو پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطان کی ٹیموں کی کوچنگ کا بھی تجربہ حاصل ہے۔

B