امیدواروں کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مرحلہ شروع

امیدواروں کے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مرحلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )ریٹرننگ آفسروں کے پاس امیدواروں کی طرف سے پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے،پہلے مرحلے میں تحریک لبیک اسلام اور تحریک لبیک پاکستان کے امیدوروں امجد نعیم سیفی اور محمد نواز نے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرائے ۔ریٹرننگ افسروں کے پاس پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو گیاہے، سرٹیفکیٹ 26جون سے 28جون تک جمع کرائیں جائیں گے،حلقہ این اے 132میں پہلے روز تحریک لیبک اسلام کے محمد نواز اور تحریک لبیک پاکستان کے امجد نعیم سیفی نے پارٹی ٹکٹ اور پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرائے ،ریٹرننگ افسیر محمد اسلم پنچوتھہ نے دونوں امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے پر انہیں پارٹی نشان الاٹ کرنے کے لئے 30جون کو طلب کرلیاہے۔امیدواروں کی طرف سے 28جون تک اپنے کاغذات نامزدگی فارم بھی واپس لئے جا سکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -