خیبر پختونخوا میں لمپی سکن سے 158 جانور ہلاک

خیبر پختونخوا میں لمپی سکن سے 158 جانور ہلاک
خیبر پختونخوا میں لمپی سکن سے 158 جانور ہلاک
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوامیں جانوروں کی بیماری لمپی سکن سےمتعلق محکمہ لائیوسٹاک  نے  رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق   لمپی سکن کی بیماری سے صوبے میں  اب تک 158 جانور ہلاک ہوئے ہیں۔ ضلع   بنوں میں سب سے زیادہ 20 جانور لمپی سکن کے باعث ہلاک ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان  اورلکی مروت میں 18،18 اور چارسدہ میں 17جانور بیماری سے ہلاک ہوئے۔
  خیبرپختونخوا میں متاثرہ جانوروں کی تعداد  سات ہزار 192ہوگئی ہے۔   بنوں میں  958،  پشاور میں 750  اور  شمالی وزیرستان میں 761 جانور لمپی سکن سے متاثرہوئے ہیں۔