نذر محمد گوندل کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان
منڈی بہائوالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کو پارٹی رہنمائوں کی جانب سے خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نذر محمد گوندل نے 9مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا، نذر محمد گوندل کا کہناتھا کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔