بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا
بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے بھی اینکر مبشر لقمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا جس میں انہوں نے صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ 14 روز میں معافی مانگیں نہیں تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے، اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔نوٹس کے مطابق وہاب ریاض نے ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 کے تحت اینکر مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا تھا۔بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیجا۔بابر اعظم نے اپنے وکیل کے ساتھ مشورے کے بعد مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان لگائے گئے الزمات پر 14 دنوں کے اندر معافی مانگیں۔

مزید :

کھیل -