سربیا: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تیر حملے سے پولیس افسر زخمی، حملہ آور مارا گیا

سربیا: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تیر حملے سے پولیس افسر زخمی، حملہ آور ...
سربیا: اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تیر حملے سے پولیس افسر زخمی، حملہ آور مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلغراد ( ویب ڈیسک )سربیا کے ایک پولیس افسر نے بلغراد میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک مسلح شخص کو ہلاک کر دیا جس نے پولیس افسر پر تیر کمان سے حملہ کیا تھا، سربیا کے وزیر اعظم نے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔

نجی ڈان اخبار میں شائع   رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کے حوالے سے کہا کہ وہ 1999 میں بلغراد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے ملاڈینویک میں پیدا ہوا تھا ،یہ حمل سربیا کے دارالحکومت میں ہوا، جب حملہ آور نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ڈیوٹی پر موجود افسر پر تیر کمان سے حملہ کیا، وزیر داخلہ ایویکا ڈیک نے کہا کہ پولیس اہلکار نے اپنے دفاع میں ایک ہتھیار کا استعمال کیا اور حملہ آور کو شکست دی، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں اور سیکیورٹی سروسز کے جاننے والے متعدد افراد پر حملے سے منسلک ہونے کا شبہ ہے، پولیس نے یہ بھی کہا کہ وہ متعدد مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔حکام کے مطابق، افسر، جس کی ہسپتال میں سرجری ہوئی، حملہ کے وقت اپنے گارڈ بوتھ میں تھا۔