غزہ: 7 اکتوبر سے اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی طلبہ شہید

غزہ: 7 اکتوبر سے اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی طلبہ شہید
غزہ: 7 اکتوبر سے اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی طلبہ شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد طالب علم اور 497 فلسطینی اساتذہ شہید ہوچکے ہیں۔ 
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں کم از کم 8572 اور مقبوضہ مغربی کنارے میں 100 طالب علم شہید ہوچکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 497 اساتذہ اور سٹاف ممبر بھی شہید ہوئے جبکہ 3000 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں 350 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں اور اقوام متحدہ کے ادارے (UNRWA) کے تحت چلنے والے 65 سکولوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کئے گئے اور انہیں تباہ کردیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 6 لاکھ سے زائد طالب علم سکولوں سے باہر ہیں جبکہ زیادہ تر طالب علم نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں۔ دوسری جانب پیر کے روز اسرائیل کی قید سے واپس آنے والے افراد نے اپنے اوپر ہونے والے ہولناک جسمانی اور ذہنی تشدد کی داستانیں سنائیں۔
اسرائیلی قید سے رہا ہونے والوں میں غزہ کے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ بھی شامل ہیں جن کا بتانا ہے کہ اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینیوں کو روزانہ کی بنیاد پر بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قید کے دوران پوچھ گچھ کے لئے لے جائے گئے بیشتر فلسطینیوں کو مار دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,765 فلسطینی شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -