ٹی20 ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم پرائیویٹ طیارے کے ذریعے دہلی پہنچ گئی ، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم سخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے آئی ٹی موریہ ہوٹل پہنچ گئی ہے۔ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہوائی اڈے کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوگئے ہیں۔ہوٹل کے عملے نے ورلڈ کپ چیمپیئنز کے شاندار استقبال کا اہتمام کیا ہے
بھارتی کرکٹ ٹیم وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کے بعد ممبئی کے لئے روانہ ہوگی جہاں وہ ایک اوپن بس روڈ شو میں حصہ لے گی جس کے بعد ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں ایک اعزازی تقریب ہوگی۔