انڈونیشیاءمیں خاتون کو اژدھا نگل گیا

 انڈونیشیاءمیں خاتون کو اژدھا نگل گیا
 انڈونیشیاءمیں خاتون کو اژدھا نگل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیاء ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ انڈونیشیاء کے صوبے سائوتھ سولاویسی کے علاقے لووو ریجنسی میں پیش آیا جہاں 36سالہ خاتون اپنے بھائی کے گھر جانے کے لیے نکلی تھی۔ اسے بھائی کے ساتھ شہرڈاکٹر کے پاس جانا تھا۔
میل آن لائن کے مطابق خاتون اور اس کے بھائی کے گھروں کے درمیان راستہ جنگل گزرتا تھا، جہاں 5بچوں کی ماں 30فٹ لمبے اژدھے کی زد میں آ گئی۔ جب کافی دیر تک خاتون نہ پہنچی تو اس کے بھائی نے اپنے بہنوئی سے رابطہ کیا، جس پر خاتون کا شوہر پریشان ہو گیا اور اسے تلاش کرنے اسی راستے پر چل نکلا۔
راستے میں خاتون کے شوہر کو بھی وہ اژدھا نظر آ گیا جو خاتون کو نگلنے کے بعد ابھی وہیں موجود تھا۔ اژدھے سے کچھ فاصلے پر خاتون کی چپل بھی پڑی تھی، جسے دیکھ کر آدمی کو یقین ہو گیا کہ اس کی بیوی کو اس اژدھے نے نگل لیا ہے۔ آدمی نے گائوں والوں کو مدد کے لیے بلایا، جنہوں نے اژدھے کو ہلاک کرنے کے بعد کا پیٹ چاک کیا تو اس میں سے سیریاتی نامی خاتون کی لاش برآمد ہو گئی۔