پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر گئی، پی پی نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی پی قیادت نے رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی اجازت دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ آئندہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کی جائے۔

 پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی رہنماوں کو گائیڈ لائنز دے دی ہیں، وفاق، پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید ہو گی۔ پارٹی نے قیادت کو حکومتی پالیسیوں پر تحفظات سے آگاہ کیا اور مشورہ دیا تھا کہ حکومتی پالیسیوں پر خاموشی حمایت کے مترادف ہے لہذا اس معاملے پر تنقید کی جائے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں پر خاموشی سیاسی طور نقصان دہ ہے، حکومت کے غلط کاموں، ناقص پالیسیوں کا نزلہ پی پی پر گرے گا اور پیپلزپارٹی کسی بھی برائی کا ملبہ خود پر گرنے نہیں دے گی۔ پیپلزپارٹی نے مرکزی، صوبائی رہنماؤں کو وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

مزید :

قومی -