دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو سخت سزا دیجائے‘ بلال قادری

دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو سخت سزا دیجائے‘ بلال قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سنی تحریک کے سربراہ محمد بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک نے ملک میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے اس وقت ملک میں سیاسی ،مذہبی حوالے سے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

\ صورتحال بہتر نہیں ہے دہشت گردوں اور تکفیری سوچ رکھنے والے لوگوں کو پکڑ کر سخت سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مدرسہ ، تنظیم ،لبرل سیکولر کے نام پر انتہا پسندی کو پروموٹ کرتا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے جو ا فراد سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کر رہے ہیں ان کوفوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سنی تحریک نے ملک بھر میں تنظیمی باڈی تشکیل دے دی ہے اس سلسلے میں ضلع ملتان میں تین رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے اس موقع پر سید طاہر شاہ، حافظ کاشف ، عبد القیوم ، مفتی طاہر زیشان بھی موجود تھے۔