تربت : مردم شماری عمل سبوتاژکرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا :آئی ایس پی آر

تربت : مردم شماری عمل سبوتاژکرنے کا منصوبہ ناکام بنادیا :آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف سی بلوچستان نے بروقت کارروائی کرکے بارودی سرنگ برآمد، مردم شماری کو سبوتاژ ، سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں جاری ’’آپریشن ردالفساد‘‘ کے تحت ایف سی کی بھاری نفری نے تربت کے علاقے دشت روڈ پر نصب بارودی سرنگ بر آمد کرکے ناکارہ بنا دی، سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کا مقصد مردم شماری کو سبوتاژ کرنا اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا ، تاہم بروقت کارروائی سے دشمن کا مزموم منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔
تربت منصوبہ ناکام