قائد اعظم نے اپنی زندگی اور اپنی جائیداد پاکستان کیلئے وقف کر رکھی تھی :عبدالسبحان

قائد اعظم نے اپنی زندگی اور اپنی جائیداد پاکستان کیلئے وقف کر رکھی تھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات حاجی عبدالسبحان خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی اور اپنی جائیداد وقف کی تھی اس میں سے انہوں نے ایک تہائی حصہ اسلامیہ کالج پشاور کو دیا تھا اور یہ پشتونوں پران کا بہت بڑا احسان تھا ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما سالا ر شیر محمد خان کی بر سی کے موقع پر موضع یار حسین میں ایک ادبی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جو ایس بی آر سی صوابی اور کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے انجمن سماجی بہبود یار حسین کے زیر اہتمام منعقد ہوا تھا تقریب سے سوشل ویلفیئر آفیسر صوابی عالم گیر خان ، کرم ستار یعقوبی ، ڈاکٹر ظفر بخشالی ، عاقل محمد ایڈوکیٹ ، روح الا مین ، پروفیسر افتخار احمد یوسفزئی کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں شعراء نے اظہار خیال کیا مقررین اور شعراء نے یوم پاکستان ، حاجی شیر محمد خان امن اور پشتون کلچر کے حوالے سے اظہا ر خیال کیااس موقع پر علاقے کے ذہین طلباء اور اہم شخصیات کو ایوارڈز اور توصیفی اسناد دیئے گئے#