فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائی ایسا کام کرتے رہے کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائی ایسا کام کرتے رہے کہ کسی کو ...
فائنل میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کچھ تماشائی ایسا کام کرتے رہے کہ کسی کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد پہنچی اور میچ سے پہلے ہونے والی تقریب سے بھی خوب محظوظ ہوئے جس کے بعد چھکوں، چوکوں کی برسات نے بھی انہیں خوب گرمایا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کامران اکمل نے فائنل میچ میں کیچ کیوں چھوڑا؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ تنقید کرنے والے شرمندہ ہو جائیں گے، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سوری کامی بھائی“ 
میچ سے پہلے ہونے والی تقریب کے دوران نماز کا وقت ہوا تو وہاں موجود کچھ تماشائیوں نے سٹیڈیم کے سٹینڈز میں ہی باجماعت نماز کی ادائیگی شروع کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور کوئی اس عمل کو درست قرار دیتا رہا تو کسی نے کہا کہ ایسی جگہ پر اتنے شور شرابے بالخصوص جب گانے چل رہے ہوں، نماز کیسے ادا کی جا سکتی ہے۔

ایک جانب جہاں بہت سے لوگ سٹیڈیم میں نماز ادا کرنے والے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو صارفین کی اکثریت نے پی سی بی اور انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ نماز کے وقت کنسرٹ روک دینا چاہئے تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”محمد آصف پھر پکڑے گئے“ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد آصف سے متعلق افسوسناک خبر آ گئی، جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا 
 

انعم منظور نامی صارف نے لکھا ”جب ان کو پتہ ہے کہ یہاں پروگرام ہو رہا ہے تو کیوں نماز پڑھ رہے ہیں“

مسعود خان نے لکھا ”دکھاوا، اگر نماز کا اتنا ہی پابند تھے تو کسی مسجد میں ہوتے نہ کہ سٹیڈیم میں۔۔۔ ٹوپی ڈرامہ وہ بھی عبادت کے ساتھ۔ ان لوگوں کا کچھ نہیں ہو سکتا۔ بندہ ان سے پوچھے کہ وضو کہاں کیا تم لوگوں نے ؟“

سوہا خان نے لکھا ”توبہ استغفار۔۔۔ پروگرام روکنا چاہئے تھا جب علی ظفر پرفارم کر رہا تھا تو مغرب کی اذان بھی ہو رہی تھی اذان تک لحاظ نہیں کیا“

سیدہ جعفری نے لکھا ”ٹھیک مغرب کے وقت رکھا ہی کیوں شو اور رکھنا ہی تھا تو مودی جیسے کافر، سلمان خان جیسے لوگ جن کا مذہب سے کچھ لینا دینا نہیں وہ اذان کی آواز سنتے چپ ہو جاتے ہیں تو ہمارے اس نام نہاد مسلمان ملک میں علی ظفر خاموش نہیں ہو سکتے تھے۔ پانچ منٹ سے کون سی قیامت آ جانی تھی“

یوسف خان نے لکھا ”پی ایس ایل انتظامیہ کو شرم آنی چاہئے“

ارم آصف نے لکھا ”یہ نماز پڑھنے کی کون سی جگہ ہے؟“

علی رضا نے لکھا ”کیا ٹوپی ڈرامہ ہے یار“

داریم اظہر نے لکھا ”ہم بھی گھر میں یہی سوچ رہے تھے کہ اذان ہو رہی ہے اور علی ظفر رکا نہیں، بریک لینی چاہئے تھی اذان کے وقت“

سید فیضان علی نے لکھا ”یار یہ بات ان کو سوچنا چاہئے۔۔۔ نماز مسجد میں جا کر ادا کریں یا جہاں علیحدہ جگہ ہے وہاں کریں۔ خود تو گنہگار ہورہے ہیں ساتھ سٹیڈیم میں بیٹھے دیگر لوگوں کو بھی گنہگار کر رہے ہیں۔ انہیں کیا پتہ کہ 35 ہزار لوگوں کے جھنڈ میں کچھ لوگ نماز ادا کر رہے ہیں۔۔۔ پاکستان کو بدنام کرنے میں آپ لوگ کوئی کسر نہیں چھوڑتے“

فہیم صدیقی نے لکھا ”نماز کی تو بات بہت دور کی ہے ان لوگوں نے اذان کا بھی احترام نہیں کیا اور اذان کے وقت بھی کنسرٹ جاری ہے۔۔۔ پی سی بی کو شرم آنی چاہئے“

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -