وفاقی حکومت کا پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے لئے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ

وفاقی حکومت کا پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے لئے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (پ ر)پاکستان ٹوبیکو کمپنی کو ملک کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک بڑی کمپنی ہونے کے حوالے سے اس کی گراں قدر خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان کے مطابق حکومت پا کی جانب سے یہ اعزاز پی ٹی سی کی پاکستان میں جاری سماجی ذمہ داریوں اور ملکی معیشت کو رواں رکھنے کے ضمن میں بے پناہ کاوشوں کا ادراک ہے۔تفصیلات کے مطابق صرف2023میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی مد میں قومی خزانے میں 229ارب روپے کی خطیر رقم جمع کروائی جبکہ 2023میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 48ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات بھی کی گئی ہیں۔۔ حکومت پاکستان کی پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی سب سے بڑی ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر پذیرائی کمپنی کی بہترین کارپوریٹ اقدار کے حصول کی انتھک لگن کی عکاسی کرتی ہے۔