لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی مشروط اجازت دیدی 

لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی مشروط اجازت دیدی 
لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی مشروط اجازت دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار نے اپنا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے۔عدالت نے آج بدھ کے روز عثمان ڈار کی درخواست نمٹادی اور انہیں مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔