صدر مملکت آصف زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ،تعزیت کی

صدر مملکت آصف زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ،تعزیت کی
صدر مملکت آصف زرداری کا چینی سفارتخانے کا دورہ،تعزیت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری  نے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا،چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانےآمد پر  صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔

صدر مملکت نے بشام میں دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہارکیا، کہا پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،  دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے، غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی  اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے، یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کیلئے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

چینی سفیر نے تعزیت کیلئےذاتی طور پر سفارتخانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا،انسداد ِدہشتگردی میں تعاون بڑھانے ، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کہادہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے ، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید :

قومی -