شمالی وزیرستان کو الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب ہی سارا پاکستان ہے: عمران خان

شمالی وزیرستان کو الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب ہی سارا پاکستان ہے: ...
شمالی وزیرستان کو الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب ہی سارا پاکستان ہے: عمران خان
کیپشن: Imran Khan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیڈرشپ کہاں ہے؟لوگ علیحدگی کا سوچ رہے ہیں،کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بند کر کے لاہور میں معاہدہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہوا، چار حلقوں کے علاوہ بھی دھاندلی پکڑی گئی، دھاندلی کی انتہاءہے کہ حکومت چار حلقوں کو کھولنے سے ڈر رہی ہے، مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کا احساس محرومی اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، بلوچستان میں احساس محرومی ہے، سارا پیسہ ایک ہی جگہ لگا دیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پنجاب ہی سارا پاکستان ہے، کراچی کا سرکلر ریلوے لاہور لے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے بجائے بمباری کیوں کی جا رہی ہے، ایسا لگ رہا ہے شمالی وزیرستان کو آپریشن کر کے علیحدہ کیا جا رہا ہے۔