غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ کی لاہور سٹاک ایکسچینج میں باقاعدہ لسٹنگ آج سے شروع ہوگی

غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ کی لاہور سٹاک ایکسچینج میں باقاعدہ لسٹنگ آج سے شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر)غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ کی لاہور سٹاک ایکسچینج میں باقاعدہ لسٹنگ آج 27 مئی 2015 سے ہوجائے گی اور آج سے اس کے حصص کی ٹریڈنگ شروع ہو جائے گی ۔ غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ کو لسٹنگ ریگولیشن کے تمام قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد اس کی لسٹنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ لا ہور ہائی کورٹ کی طرف سے ادغام کی سکیم کی منظوری پر غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ میں لباس ٹیکسٹائل لمیٹڈ کے مدغم ہونے کے نتیجہ میں ایکسچینج پر لسٹ کیا جا رہا ہے ۔کمپنی کے حصص کی ٹریڈنگ کی سیٹلمنٹ T+2 کے فارمولے کے تحت ہو گی جو کہ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کرے گی۔ اس کی پہلی سیٹلمنٹ29 مئی 2015 کو ہو گی۔ اس نئی کمپنی کا سمبل "GGGL"ہے جبکہ کمپنی کارجسٹرار " وژن کنسلٹنگ لمیٹڈ"ہے۔ حصص کی مارکیٹ لاٹ 500 شیئرز پر مشتمل ہو گی جبکہ اس کی فیس ویلیو 10 روپے ہے۔ با قاعدہ لسٹنگ والے دن اس کی قیمت 10 روپے کھولی جائے گی جس پر 5 روپے یا 50 فیصد کا سرکٹ بریکر لگایا جائے گا۔ جبکہ اگلے دن سے عمومی سرکٹ بریکر لگائے جائیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ"غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ" کے لاہور سٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کے بعد ایل ایس ای پر لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 432 ہو جائے گی۔

مزید :

کامرس -