وفاقی بجٹ سٹریٹیجی منظور ،معیشت مضبوط بنانے کیلئے انقلابی فیصلے کرنا ہونگے ،نواز شریف

وفاقی بجٹ سٹریٹیجی منظور ،معیشت مضبوط بنانے کیلئے انقلابی فیصلے کرنا ہونگے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے این این )وفاقی کابینہ نے بجٹ سٹرٹیجی پیپر 2015-16 کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کوآئندہ بجٹ کا محور بنایاجائے،معیشت مضبوط بنانے کے لئے دن رات محنت اور انقلابی فیصلے کرنا ہوں گے ۔منگل کووفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہواجس میں ملکی کی معاشی صورتحال اوراس سلسلے میں کئے گئے اقدامات اور بجٹ سٹرٹیجی پیپر 2015-16خصوصاً اگلے مالی سال کیلئے مجوزہ اہداف کاجائزہ لیاگیا۔ بجٹ سٹرٹیجی پیپر ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے ، ٹیکس کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے سے متعلق رہنما ء اصول فراہم کرتا ہے۔ وزیرخزانہ اسحق ڈارنے کابینہ کومعاشی کارکردگی اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم نے آئندہ سال کے بجٹ اور تخمینہ جات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ وزیر اعظم نے معاشی استحکام اور شرح نمو میں اضافے پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ۔انہو ں نے کہاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی آئندہ بجٹ کا محور ہونا چاہیے تاکہ ملکی معیشت میں استحکام کے ثمرات ان تک پہنچ سکیں۔ وزیراعظم نے گزشتہ دو سال کے دوران اہم اقتصادی اشاریوں میں بہتری کے رحجان کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ محاصل میں اضافے کیلئے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی شرح میں کمی اور ٹیکسوں کا دائرہ بڑھانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس اقدام سے لوگوں کی رضاکارانہ طور پر ٹیکس کی ادائیگی کیلئے حوصلہ افزائی ہو گی۔ کابینہ نے قرار دیا کہ زیر تکمیل بڑے منصوبوں کے ثمرات اگلے پانچ سے دس سال میں ملنا شروع ہوں گے جبکہ نجی شعبے کی مدد سے موجودہ معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مزید :

صفحہ اول -