عرب دنیاکا وہ پہلا شہر جہا ں’5G‘متعارف کروا دیا گیا،اس کی رفتار کتنی ہے ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

عرب دنیاکا وہ پہلا شہر جہا ں’5G‘متعارف کروا دیا گیا،اس کی رفتار کتنی ہے ؟جان ...
عرب دنیاکا وہ پہلا شہر جہا ں’5G‘متعارف کروا دیا گیا،اس کی رفتار کتنی ہے ؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے مشرقی صوبے الخوبار میں فائیوجی کے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا،جس کے ساتھ ہی یہ عرب دنیا میں وہ پہلا شہر بن گیا ہے جہاں فائیوجی کی سروسز دستیاب ہوں گی۔
سعودی عرب کے معروف جریدے ”سعودی گزٹ“میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کا  آغازرمضان کے پہلے ہفتے سے کیا گیا جسے اقوام متحدہ کی وہ ایجنسی جو دنیا میں معلومات اور کمونیکشن کے حوالے سے معاملات کودیکھتی ہے، نے سراہاہے ۔ بین الاقوامی ٹیلی کمونیکیشن یونین نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ اس منصوبہ اس وقت شروع کردیا گیا جب سعودی عرب نے کمونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ریگولائز کیا ۔ادارے کا مزید کہنا ہے کہ فائیوجی کا لائسنس100میگا ہرٹز جبکہ اس کی بینڈ ورتھ 3.6Ghz–3.8GHz. تک ہے،جس کی سپیڈ ایک گیگا بائٹ پر سیکنڈ ہے۔رپورٹ کے مطابق فائیو جی کے اس سپیکٹرم میں جدید دور کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جو آنے والے دور میں انٹر نیٹ آف تھنگز ،ورچوئل اور ربوٹس کے لئے بھی معاون ہوگی۔ کمونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا پلان ہے کہ ا س ابتدائی ٹیسٹ رن کو 2019 کے وسط تک 3.4-3.8 میگا ہرٹز   تک بڑھا دیا جائے گا۔
رپورٹ کی مطابق سعودی حکومت ویژن2030کے تحت نت نئی ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہی ہے۔
کمونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرعبداللہ السواہا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فائیو جی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے والے ممالک میں لیڈر بننا چاہتاہے۔
گزشتہ ایک سال میں کمونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئی ایم ٹی سپیکٹرم میں 160میگا ہرٹز کا اضافہ کیا ہے ،جبکہ ملک میں موبائل کمپنیز700،800اور1800میگاہرٹز پر کام کررہی ہے

مزید :

عرب دنیا -