قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن  کی فہرست جاری ، کونسی جماعت کس نمبر پر ہے ؟ جانیے

قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن  کی فہرست جاری ، کونسی جماعت کس نمبر پر ہے ؟ ...
 قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن  کی فہرست جاری ، کونسی جماعت کس نمبر پر ہے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جانب سے قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن  کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سےبڑی جماعت ہے جب کہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسرے اور   پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

"جیو نیوز " کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے اور سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہے۔

 پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 71 ہے جب کہ ایم کیو ایم کی 21، جے یو آئی 11، مسلم لیگ کی 5 اور استحکام پاکستان پارٹی کی 4 نشستیں ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔