طیارہ سانحہ نے کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دئیے

طیارہ سانحہ نے کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) قومی تاجراتحادپاکستان کے صدر ملک خالد محمود نے کراچی میں المناک طیارہ حادثہ میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کربناک سانحے نے کئی گھرانوں کے چراغ گْل کردیئے۔ ہنستے، بستے گھروں پر قیامت برپا کردی۔ لاک ڈاؤن سے دوسرے شہروں اورممالک میں محصور افراد اپنے گھروں کی جانب عازم سفر تھے کہ حقیقی منزل کے مسافر بن گئے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی تاجر اتحاد اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے شہدا ء کے پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعاگو ہے۔