پے فاسٹ پہلا پاکستانی پیمنٹ گیٹ وے بن گیا

پے فاسٹ پہلا پاکستانی پیمنٹ گیٹ وے بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)اے پی پی ایس کی جانب سے ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ پے فاسٹ (PayFast) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے پیمنٹ سسٹم آپریٹرز / پرو وائیڈرز (پی ایس او/ پی ایس پی) کے قوانین کے تحت کمرشل لائسنس حاصل کرنے والا پہلا گیٹ وے بن گیا ہے۔ پے فاسٹ مختلف طریقوں جیسے بینک اکاؤنٹس، موبائل والٹس اور ملکی و بین الاقوامی اسکیموں کے کارڈز کی ادائیگی کے ذریعے مرچنٹس اور یوٹیلیٹی سمیت متعدد اداروں کو ادائیگیاں وصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ گیٹ وے جدید ترین سیکورٹی سے آراستہ ہوکر کام کرتا ہے اور پی سی آئی۔ ڈی ایس ایس سرٹیفکیشن اور ڈیٹا سے مزین فراڈ کی نگرانی کے نظام کے ذریعے اپنے صارفین کو درپیش خطرات کا سامنا کرتا ہے۔ پے فاسٹ مرچنٹ کے مسائل حل کرتا ہے جبکہ آن لائن آرڈرز قبول کرتا ہے جس میں عالمی وبا کرونا کے بعد سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بینکوں کے ساتھ رجسٹرڈ ای کامرس مرچنٹس کی تعداد ایک سال کے دوران 1400 سے بڑھ کر 2500 ہوگئی ہے۔ یہ مرچنٹس پاکستان میں ای کامرس کی بھرپور ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور امید ہے کہ موجودہ سال کے اختتام تک یہ 3 ارب ڈالر مارکیٹ تک پہنچ جائے گا۔ اس پیش رفت کو بڑھتی ہوئی کنکٹویٹی اور انٹرنیٹ رسائی سے بھی منسوب کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت آن لائن کاروبار پھلنے پھلونے لگے۔ ملک میں 3G/4Gصارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اس لئے، پے فاسٹ کم قیمت پر ان مرچنٹس کو وسیع اقسام کی سہولیات پیش کرکے پیمنٹس کی مختلف طریقوں سے قبولیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اے پی پی ایس کے سی ای او، عدنان علی نے کہا، "اے پی پی ایس کا قیام اس مقصد کے ساتھ معرض وجود میں آیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے نظام میں بڑی تبدیلی لائی جائے۔
اور علاقائی سطح پر یہ ایک فن ٹیک ادارے کے طور پر پھلے پھولے۔ ہم اسٹیٹ بینک کے مشکور ہیں جس نے فن ٹیک کے لئے الگ جگہ تخلیق کرنے  کے ساتھ ہمارے ساتھ مسلسل تعاون کیا بالخصوص بیدار مغز سہیل جاوید صاحب کی قیادت میں پیمنٹ سسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں کام کیا گیا۔ "اے پی پی ایس کے چیئرمین آف دی بورڈ ارشد رضا نے اپنے بیان میں کہا، "جب ہم نے ایوانزا سلوشنز کی جانب سے اس اسٹارٹ اپ پر سرمایہ کاری کی۔ ہم نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا کہ پاکستان کی پیمنٹس مارکیٹ کو انتہائی پرکشش بنایا جائے اور آنے والے سالوں میں ہم اسکی مستحکم کارکردگی ملاحظہ کریں گے۔ اس ضمن میں کمرشل لائسنس کا حصول اس ویژن کا ثبوت ہے۔ یہ انتہائی فخر کا مقام ہے کہ ہم پاکستان میں کیش لیس معاشرے میں تبدیل کرنے کے لئے یہ دن منا رہے ہیں۔" اے پی پی ایس سے متعلق مزید معلومات کے لئے اس لنک (www.apps.net.pk) کو وزٹ کریں۔ 

مزید :

کامرس -