ڈرون حملے کے مقد مہ میں امریکہ کا نام درج کروا دیا ،لیاقت بلوچ

ڈرون حملے کے مقد مہ میں امریکہ کا نام درج کروا دیا ،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اوکاڑہ (آئی این پی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہنگو ڈرون حملے کی ایف آئی آر میں امریکہ اور سی آئی اے کا نام درج کروا دیا ہے وفاقی حکومت انہیں گرفتار کرے۔نواز شریف کی حکومت حواس باختہ ہے ۔وفاقی کابینہ کے ارکان انتشار اور تضادات کا شکار ہیں ،ہم نیٹو سپلائی روک کر رکھیں گے حکومت امریکی ڈرون گرا سکتی ہے تو گرائے ۔وہ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی پاکستان کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے امریکہ نے ڈرون حملے کر کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا قتل کیا ہے جس سے پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ ملکر نیٹو سپلائی روک دی ہے اور جب تک امریکہ ڈرون حملے بند نہیں کرتا ہم یہ سپلائی روکے رکھیں گے وفاقی حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ کم از کم نیٹو کی سپلائی تو بند کرے کیونکہ سلالہ پوسٹ پر حملے کے بعد جب نیٹو کی سپلائی بندکی گئی تھی تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوا تھا۔ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت انتشار اور تضادات کا شکار ہے وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے وزرا¿ مقرر نہیں کئے گئے اہم اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی میں تاخیر حکومت کی اندرونی کمزوری کو واضح کر رہی ہے ۔نواز حکومت اندرونی اور بیرونی دباﺅ کا شکار ہے اس سے نکلنے کا واحدراستہ یہی ہے کہ حکومت ملک کی خود مختاری کی خاطر اگر امریکی ڈرون گرا سکتی ہے تو گرائے پوری قوم اس معاملے میں حکومت کاساتھ دے گی۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -