پی ٹی آئی تبدیلی کے نام پر اسمبلیوں میں ا پنی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے :مسعود عباس خٹک

پی ٹی آئی تبدیلی کے نام پر اسمبلیوں میں ا پنی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے :مسعود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مسعود عباس خٹک نے کہا ہے کہ مغلکئی نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ عام سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس صوبے کے عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت پر لگی ہے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ اس صوبے کے عوام کی حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کی ہے اور باقی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے مفادات کیلئے آواز اٹھائی ہے جس کا زندہ ثبوت پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت ہے پی ٹی آئی والوں نے اس صوبے کے عوام کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کرکے اسمبلیوں میں صرف اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کی سابق حکومت نے اس صوبے اوع اس صوبے کے عوام کے لئے جو قربانیا ں دی ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی مغلکئی جلسہ عام میں عوام کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ آنے والا وقت عوامی نیشنل پارٹی کا ہی ہے جلسے میں شرکت کرنے والوں کا تہیہ دل سے مشکور ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما سیف اللہ خٹک بھی موجود تھے مسعود عباس خٹک نے مزید کہا کہ نوشہرہ کے علاقہ مغلکئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے کامیاب جلسہ عام نوشہرہ کے عوام کا عوامی نیشنل پارٹی اور اس کے قائدین پر اعتماد کا اظہار ہے اور عوامی نیشنل پارٹی پر اس صوبے کے عوام کے اعتماد نے پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام ہوکر رہ گئی ہے اور اے این پی کے سیاسی مخالفین اے این پی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں کیونکہ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ اس صوبے میں آئندہ حکومت عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہوگی۔