ڈرامہ سیریل ’’میرا حق‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع
لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’میرا حق‘‘کی ریکارڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس میں گزشتہ رات اداکارہ عروبہ مرزا کی رسم حنا کے مناظر شوٹ کئے گئے جس میں مدیحہ افتخار اور شامل خان سمیت بہت سے دیگر فنکاروں نے حصہ لیا. اس سیریل کی پروڈیوسر ارم بنت شاہد اور ڈائریکٹر فہد رحمانی ہییں جبکہ دیگر کاسٹ میں بلال قریشی، شائستہ جبیں،مریم شفیع،علشبہ اورذہین طاہرہ قابل ذکر ہیں.ذرائع نے بتایا ہے کہ رسم حنا کے موقع پرفنکاروں نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا جبکہ اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عروبہ مرزز نے’’کھوج’’کو بتایا کہ میں اور مدیحہ افتخار بہنیں جبکہ شائستہ جبیں میری والدہ کا کردار کررہی ہیں.میں بلال قریشی کو پسند کرتی ہوں لیکن میری اس کے بھائی شامل خان سے ہوجاتی ہے .عروبہ مرزا نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ میرے اب تک کے کیرئر کا بہترین تجربہ ہے کیونکہ سیٹ کا ماحول بہت اچھا ہے ،پروڈکشن ٹیم بہت اچھی ہے اور میرے سینئر فنکار بہت تعاون کرنے والے ہیں.مدیحہ افتخار بہت اچھی شخصیت کی مالک ہیں۔