قائدین کے غائب ہونے پر پی ٹی آئی کے کار کنوں نے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ لگا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی چوک کی طرف بڑھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے اچانک غائب ہو جانے کی اطلاع ہےجس کے باعث مایوس کار کنان نے مرکزی قائدین کے لیے بنائے گئے کنٹینر کو آگ لگا دی۔دوسری جانب یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کو گرفتار کیا جا چکا ہےجبکہ کار کنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس سے قبل تحریک انصا ف کے کار کنا ن نے علی امین گنڈا پور کو ڈی چوک کی جانب نہ جانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اور ان کا گھیراو کر لیا تھا۔ادھر انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا۔ کارکن بلیو ایریا میں موجود ہیں اور پیچھے ہٹنے پر مجبور ہیں۔ کچھ کارکن زیرو پوائنٹ کی طرف واپس چلے گئے۔