سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا

سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا
سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا۔ کوئی کاروبار نہیں کر سکتا اگر حکومت کی رٹ نہ ہو، عدالت کا فیصلہ موجود ہے، اسلام آباد میں احتجاج کا طریقہ کار موجود ہے۔پی ٹی آئی کو کہا گیا تھا کہ سنگجانی پر احتجاج کرے، اس وقت اسلام آباد کے تمام روٹس کلیئر ہیں۔

آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی کےہمراہ پریس کانفرنس میں محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا  کہ اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹا دیئے  گئےہیں،  سرچ آپریشن جاری رہے گا، جو غیر ملکی امن و امان کا مسئلہ پیدا کرے گا وہ پاکستان میں نہیں رہ پائے گا۔