گھنٹہ گھر، نشتر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

گھنٹہ گھر، نشتر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار) ضلعی انسداد تجاوزات ٹیم کا گھنٹہ گھر چوک نشتر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرکے گل فروشوں کے اسٹال ختم کروانے کے ساتھ 4ٹرک(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

شامان قبضے میں لے لیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی خالد محمود گیلانی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ایچ آر ایم ملک فاروق ڈوگر کی سربراہی میں شاہ رکن عالم ٹاؤن، شیرشاہ ٹاؤن ، موسیٰ پاک ٹاؤن اور یونس ٹاؤن پر مشتمل ضلعی انسداد تجاوزات ٹیم نے مشینری اور درجنوں بیلداروں کے ہمراہ چوک گھنٹہ ، کچہری روڈ ایم ڈی اے چوک، سورج میانی، چونگی نمبر 1اور نشتر روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا کارروائی کے دوران چوک گھنٹہ گھر پر گل فروشوں کے اسٹال اور چھپر ختم کروانے کے ساتھ سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ مذکورہ دیگر مقامات پر بھی بھر پور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ریڑھیاں ، کاؤنٹر، ترپال، بانس، آہنی کرسیاں ، پھٹے، بنچ، سائن بورڈ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔
تجاوزاتی آپریشن