ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غفلت سنٹرل ورکشاپ میں پرانے ٹائروں سے ایک بار پھر ڈینگی لاروا برآمد

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں غفلت سنٹرل ورکشاپ میں پرانے ٹائروں سے ایک بار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت کے باعث شمس آباد کالونی میں واقع سنٹرل ورکشاپ میں پرانے ٹائروں سے ایک مرتبہ پھر ڈینگی لاروا برآمد کرلیا گیا ہے ذرائع (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے مطابق ضلعی حکومت کی شہر بھر کیلئے مقرر کی جانے والی سرویلنس ٹیموں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں ڈینگی لاروا کی انسپکشن کا عمل جاری ہے بتایا گیا ہے کہ انٹامالوجسٹ پر مشتمل ٹیم نے یونین کونسل 6نیو شمس آباد کالونی میں واقع ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مرکزی ورکشاپ میں رکھے جانے والے پرانے ٹائروں کا معائنہ کیا تو وہاں سے ڈینگی لاروا برآمد کرلیا جس پر ٹیم نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر رپورٹ ضلعی حکومت کو بھجوا دی ہے واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اس ورکشاپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا تھا۔