بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 5افراد زخمی

بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 5افراد زخمی
بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 5افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت باز نہ آیا ، رات گئے ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے رات گے ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پر پھر سے فائرنگ کر دی ، فائرنگ اور گولہ باری سے 5شہری زخمی ہو گئے جنہیں سیالکوٹ کے ہسپتالوں میں منتقل کرد یا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کاسلسلہ پچھلے 11 گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم  پنجاب رینجرز کی جوابی فائرنگ سے دشمن کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ۔پاک فوج نےبھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔
پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -