’ن لیگ کے بڑے معتبر رہنما کے اکاﺅنٹ میں 65 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے کیونکہ ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی کے دعویٰ سے کھلبلی مچ گئی

’ن لیگ کے بڑے معتبر رہنما کے اکاﺅنٹ میں 65 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے کیونکہ ۔۔۔ ...
’ن لیگ کے بڑے معتبر رہنما کے اکاﺅنٹ میں 65 کروڑ روپے ٹرانسفر ہوئے کیونکہ ۔۔۔ ‘ سینئر صحافی کے دعویٰ سے کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ایک رہنما کے اکاﺅنٹ میں 65 کروڑ روپے کی رقم ٹرانسفر ہوئی ہے۔
اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ ’نواز شریف یا شہباز شریف کا بڑا معتبر آدمی جو بڑی بڑھ بڑھ کر منہ اور ہاتھ پھلا کر باتیں کرتا ہے ، 65 کروڑ روپیہ اس کے اکاﺅنٹ میں گیا ہے‘۔
چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ ن لیگی رہنما نے کسی کمپنی کو کام دلوایا ہے اسی کے عوض کمپنی کے اکاﺅنٹ سے یہ پیسہ ٹرانسفر ہوا ہے۔ ’ یہ بندہ ریڈار پر آچکا ہے اور پیر یا منگل تک کچھ نہ کچھ ہوجائے گا‘۔