پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے،3 پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کرنے والے زمبابوے کے باؤلر سکندر رضا کا بیان

پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے،3 پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کرنے والے ...
 پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے،3 پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کرنے والے زمبابوے کے باؤلر سکندر رضا کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان لائن)زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا کہنا ہےکہ پہلی بال سے یقین تھا کہ ہم میچ جیتیں گے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئےان  کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا تھا کہ ہم نے 15 سے 20 رنز کم بنائے ہیں تاہم یقین تھا کہ اگر ہم نے فیلڈنگ اچھی کی تو جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی جیت کے بعد گروپ کافی اوپن ہوگیا ہے، ورلڈکپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو ہرانا بہترین جیت ہے، ابھی سیمی فائنل کا نہیں سوچ رہے۔زمبابوین کرکٹر کا کہنا تھا کہ  میں اپنی کارکردگی پر بس الحمداللہ ہی کہوں گا، گزشتہ روز میچ کے بارے میں سوچتا رہا تھا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -