جہلم ؛ نجی بینک کا فرنچائز عملہ صارفین کے بجلی کے بل کی رقوم لے کر فرار، مقدمہ درج

جہلم ؛ نجی بینک کا فرنچائز عملہ صارفین کے بجلی کے بل کی رقوم لے کر فرار، مقدمہ ...
جہلم ؛ نجی بینک کا فرنچائز عملہ صارفین کے بجلی کے بل کی رقوم لے کر فرار، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)جہلم میں نجی بینک کا فرنچائز عملہ صارفین کے بجلی کے بل کی رقوم لے کر فرار ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ 30صارفین کے تقریباً11لاکھ روپے کمپنی اکاؤنٹ میں جمع نہیں ہوئے،جس پر صارفین نے تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی،پولیس کا کہنا ہے کہ 30صارفین نے سٹی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا،صارفین کا مزید کہناتھا کہ اگلے ماہ کے بلوں میں بقایا جات سے فراڈ کا علم ہوا۔