مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتہ میں لندن پہنچیں گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتہ میں لندن پہنچیں گی، جہاں نوازشریف اور مریم نوازشریف اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف دورے کے دوران اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور تاجروں سے بھی گفتگو ہوگی۔
واضح رہے کہ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے تھے اور اب وہ لندن پہنچ چکے ہیں۔