سکون سے وہ مالا مال ہوتا ہے جو خدا کے نزدیک ہوتا ہے۔۔۔

سکون سے وہ مالا مال ہوتا ہے جو خدا کے نزدیک ہوتا ہے۔۔۔
سکون سے وہ مالا مال ہوتا ہے جو خدا کے نزدیک ہوتا ہے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر: آمینہ یونس

سکون سے وہ مالا مال ہوتا ہے جو خدا کے نزدیک ہوتا ہے

حقیقی سکون اور اطمینان صرف اسی انسان کو نصیب ہوتا ہے جو اللہ کے قریب ہو۔ دنیا کی فانی خوشیوں اور مال و دولت میں وقتی مسرت تو ہو سکتی ہے، لیکن دل کا اطمینان صرف اللہ کی یاد میں ہے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ جو اس کے قریب ہوگا، وہ دنیا کی بے چینیوں اور غموں سے محفوظ رہے گا۔

جیسا کہ قرآن پاک میں فرمایا گیا:
ترجمہ: "خبردار! اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے۔"(الرعد: 28)

جب بندہ اپنے رب سے لو لگاتا ہے، توبہ و استغفار کرتا ہے، اور نماز و عبادت کے ذریعے اللہ کو یاد رکھتا ہے، تو زندگی کے نشیب و فراز اس کے دل کو بے چین نہیں کرتے۔ وہ جانتا ہے کہ ہر حال میں اللہ کا فیصلہ بہتر ہے۔ یہی یقین اسے ایسا سکون عطا کرتا ہے، جو دنیا کے کسی اور ذریعے سے ممکن نہیں۔

مزید :

روشن کرنیں -