ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کیساتھ توانائی کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، عارف علوی

      ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کیساتھ توانائی کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، عارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کا فروغ ضروری ہے،2025تک قابل تجدید توانائی سے 25فیصد ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ گزشتہ روز قابل تجدید توانائی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ انسانی زندگی کی تاریخ میں سورج توانائی کا پہلا ذریعہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ 18ویں اور 19ویں صدی میں کوئلے پر سٹیم انجن چلائے جاتے تھے۔انہوں نے کہاکہ 2025تک قابل تجدید توانائی سے 25فیصد ضروریات پوری ہو سکیں گی۔انہوں نے کہاکہ ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کیساتھ توانائی کی ضروریات بھی پوری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں شمسی توانائی کی پیداواری لاگت میں کمی آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں شمسی توانائی میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مراعات سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔
عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -