بجلی چوروں کا میپکو ٹیم پر حملہ‘ تشدد‘ میٹر چھین لیا‘ گرفتاری کیلئے چھاپے

    بجلی چوروں کا میپکو ٹیم پر حملہ‘ تشدد‘ میٹر چھین لیا‘ گرفتاری کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ بستی ملوک کے علاقہ بستی پیر اسماعیل میں بجلی چور صارف نے بیٹے اور چار نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ دو ملازمین کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اسلحہ زور پر میٹر، آلات وتار چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ ایس ڈی او میپکو ممتاز آباد سب ڈویڑن انجینئر کامران شیخ کی درخواست پر پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ بجلی چوری، کار سرکار میں مداخلت(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

، لڑائی جھگڑا اور غنڈہ گردی کے الزامات کے تحت حبیب خان، شہرازخان اور چار دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ملازمین محمد اختر، نوید، شاہد شاہ، محمد اجمل، اخترعلی، شیراز یوسف‘ ملک تنویر، غلام حر اور محسن علی پر مشتمل میپکو ممتازآباد کی سرویلنس ٹیم نے بستی پیر اسماعیل میں حبیب خان کے نام کا میٹر چیک تو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جارہی تھی بلکہ منی ٹیوب ویل اور ملحقہ تین گھروں کو بھی چوری کی بجلی سپلائی کی جا رہی تھی۔ میپکو ٹیم نے کال کر کے پولیس طلب کر لی۔ اے ایس آئی اسرار احمد اور پولیس ملازمین موقع پرپہنچے اور ان کی موجودگی میں تاریں، پینل لوڈ، میٹر اور دیگر آلات قبضہ میں لے لئے۔ پولیس واپس روانہ ہو گئی اور میپکو ٹیم دفتر کی جانب روانہ ہو گئی تو مبینہ طور پر حبیب خان اور دیگر نے حملہ کر دیا جس سے ڈرائیور غلام حر اور اسسٹنٹ لائن مین شیراز زخمی ہو گئے۔ ہائیڈروورکرز یونین نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
میپکو ٹیم پر حملہ