مولانا فضل الرحمن پہلی گیند پر ہی عمران خان کی وکٹ گرا دینگے:مولانا عبدالواسع
ڈیرہ مراد جمالی (آن لائن)جمعیت علماء اسلام ف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہاگر عمران خان کھلاڑی ہے تو جے یو آئی اسلام آباد میں ان کیساتھ ضرور میچ کھیلے گی، مولانا فضل الرحمن کی پہلی بال پر عمران خان کی وکٹ گر جائے گی،کشمیر کو ٹر مپ اور مودی کو تحفہ دینے والی حکومت کا خاتمہ کرکے دم لینگے ۔
تفصیلات کےمطابق نصیرآبادمیں’’تحفظ ناموس رسالتﷺ ‘‘جلسہ سےخطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع کا کہنا تھا کہ ’’آزادی مارچ‘‘ اسلام آبادکیلئےلاکھوں افراد بلوچستان سے شرکت کرینگے،سلیکٹڈ وزیراعظم نےکشمیر کی ثالثی کا کردار ٹرمپ کو دے کر کشمیری عوام کی 70سالہ آزادی کی تحریک کود شمن کی جھولی میں ڈال دیا ہے اور اب مختلف جھوٹ بول کر عوام کوبیوقوف بنایاجارہاہے۔انہوں نےکہاکہ کشمیری عوام کی خواہش ضرورپوری ہوگی اورکشمیر’ پاکستان‘بنے گا لیکن جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں، یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ کے قانون میں کسی صورت مداخلت برداشت نہیں کرینگے، موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہی کے دہانے پرپہنچایا ہے، عمران کو آخری وارننگ دے رہے ہیں کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔