میپکو، میٹرانسپکٹرز، سپروائزرز، ایل ایس تبادلوں کا فیصلہ
ملتان( سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے حکم پر انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلے میں بجلی کمپنیوں کے ایس ایز‘ ایکسین ‘ ایس ڈی اوز کے تبادلوں کے بعد میٹر انسپکٹرز‘ میٹر سپروائزرز ‘ لائن سپرنٹنڈنٹس و لائن مین ڈی اینڈ آرکے تبادلوں کے لئے لسٹیں فائنل‘ جلد آرڈرز جاری ہونے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
کا امکان ہے۔ ان اہلکار وںکے سب ڈویژنوں سے ڈویژنوں و سرکل کی سطح پر تبادلے کئے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں مذکورہ ملازمین میں ہلچل مچ گئی ہے اور انہو ں نے نزدیکی و من پسند سب ڈویژنوں میں تبادلوں کے لئے سفارشیں کرانا شروع کردی ہیں ۔ دوسری جانب سی بی اے یونین یہ تبادلے رکوانے کے لئے سرگرم ہوگئی ہے ۔ یونین عہدیداران کا کہنا ہے کہ پہلے تو یہ تبادلے نہ کئے جائیں ‘دوسری صورت میں یونین عہدیداران کی مرضی سے ان ملازمین کو دیگر سب ڈویژنوں میں ایڈجسٹ کیاجائے ۔ اس بارے میں رابطہ کرنے پر میپکو حکام نے بتایا کہ حکومتی احکامات کے مطابق ہی ٹرانسفر آرڈرز جاری کئے جائیں گے۔