ڈیرہ ڈویژن میں ماڈل یونین کونسلیں بنانے کی تیاریاں، انتظامی افسروں کو ٹاسک
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی ہر تحصیل میں ماڈل یونین کونسل بنیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے احکامات(بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
جاری کردئیے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،خالد پرویز،ڈاکٹر منصور بلوچ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش،اے ڈی سیز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران شریک تھے۔اجلاس میں حکومت پنجاب،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ڈویژنل انشیٹیوز،ریونیو،ہیلتھ،ایجوکیشن،میونسپل سروسز،پرائس کنٹرول اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ''اب گا_¶ں چمکیں گے''مہم کے تحت ماڈل یوسی بنیں گی۔افسران انسداد سموگ مہم میں تیزی لائیں۔عوام کو معاشی ریلیف دلانے کےلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹوں میں نکلیں۔آئندہ موسم کےلئے پھول،پھل اور سایہ دار پودوں کی نرسریاں بنائی جائیں۔بلدیاتی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری اور گاڑیوں کے ٹریکرز فعال رکھے جائیں۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ زیر التواء جوڈیشل کیسز اور انکوائریاں جلد نمٹائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کیا جائے گا،کام نہ کرنے والے افسران کی ڈویژن میں کوئی جگہ نہیں ہے۔