کندھ کوٹ میں گھر میں راکٹ پھٹنے کا واقعہ ، ایس ایس پی نے معلومات شیئر کردیں
کندھ کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کندھ کوٹ میں شاہ علی سبزوئی میں گھر میں راکٹ پھٹنے کا واقعہ پر ایس پی پی نے معلومات شیئر کردیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایس ایس پی روحیل کھوسہ نے کہاکہ راکٹ پھٹنے سے 8افراد ہلاک ہوئے،ابتدائی معلومات کے مطابق راکٹ بچوں کو زمین سے ملا،بچے راکٹ گھر لائے، خواتین دیکھ رہی تھیں کہ اچانک پھٹ گیا۔