اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا مذہب کیوں ہے،تحقیق میں انتہائی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا مذہب کیوں ہے،تحقیق میں انتہائی حیرت ...
اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا مذہب کیوں ہے،تحقیق میں انتہائی حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں کی جانے والی سماجی تحقیقات یہ ثابت کررہی ہیں کہ مذاہب عالم میں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے اور مقبول ہونے والا مذہب اسلام ہے۔ "dailyo.in"میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ میں بھی نہ صرف یہ بتایا گیا ہے کہ اسلام سب سے زیادہ رفتار سے پھلنے پھولنے والا مذہب ہے بلکہ ان عوامل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو اسے دنیا بھر میں کسی بھی اور مذہب سے زیادہ رفتار سے پھیلا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام کے ماننے والوں مےں نوجوانوں کی تعداد دنیا کے سب مذاہب کی نسبت زیادہ ہے جبکہ مسلم خواتین میں شرح تولید بھی دیگر مذاہب کی خواتین کی نسبت زیادہ ہے ۔ دنیا کے ہر خطے میں مسلمانوں کی اوسط عمر دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی نسبت کم ہے ۔سب صحارن افریقہ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر تقریباً20سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 18سال ہے۔مغربی ایشیاءاور شمالی افریقہ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر 30سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 22سال ہے۔ شمالی امریکہ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر 38سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 28سال ہے۔ یورپ میں غیر مسلموں کی اوسط عمر 40سال جبکہ مسلمانوں کی اوسط عمر تقریباً 31سال ہے ۔ اگر عالمی اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو غیر مسلموں کی اوسط عمر 30سال جبکہ اسلام کو ماننے والوں کی اوسط عمر تقریبا ً22سال ہے ۔

25جولائی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ،سپریم کورٹ کے حکم پر وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
اسی طرح دنیا کے ہر خطے میں مسلم خواتین میں شرح تولید دیگر مذاہب کی خواتین سے زیادہ ہے۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق ہر غیر مسلم خاتون کے ہاں بچوں کی تعداد اوسطاً2.3ہے جبکہ اس کے برعکس ہر مسلمان خاتون کے ہاں یہ شرح اوسطاً 3.1 ہے۔ مسلمانوں کی نسبتاً زیادہ شرح تولید اور نوجوان آبادی کی بناءپر دنیا بھر کے ماہرین یہ رائے رکھتے ہیں کہ آنے والی چند دہائیوں کے دوران اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا اور اس کے پھیلاﺅ کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہوگی کہ اس کے ماننے والے دنیا کے ہر خطے اور ہر کونے میں موجود ہونگے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -