سانحہ جوزفکالونی کیس کی سماعت7مئی تک ملتوی کر دی

سانحہ جوزفکالونی کیس کی سماعت7مئی تک ملتوی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ جوزف کالونی کیس کی سماعت7مئی تک ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روز دوران سماعت استغاثہ کے وکیل نے عدالت میں ایک متفرق درخواست دائر کی کہ وہ چند مزید لوگوں کو استغاثہ کا گواہ بنانا چاہتا ہے۔۔مذکورہ درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے وکیل صفائی نے موقف اختیا رکیا کہ پولیس اپنی نااہلی، غفلت چھپانے اور مقدمے کے اصل حقائق سے پردہ پوشی کے لئے مزید گواہوں کو منظر عام پرلا نا چاہتی ہے ۔

جو عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ استغاثہ کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔ فاضل عدالت نے مذکورہ درخواست پر بحث کے لئے آئندہ پیشی پر فریقین کے وکلاء کو طلب کرلیا ہے، یاد رہے کہ مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کے 70سے زائد گواہان اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔