وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گاجس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں کابینہ رمضان المبارک میں اشیائے خورونوش کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی،اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ پاک عرب ریفائنری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دے گی،کابینہ کئی لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے گی،پاکستان پٹرولیم کمپنی، سوئی نادرن گیس، پاکستان منرل ڈویلپمنٹ، آئل اینڈگیس کمپنی میں نامزدگیاں کی جائیں گی۔