ٹنڈوالہ یار میں خسرہ سے 5بچوں کے جاں بحق ہونے پروزیراعلیٰ سندھ کانوٹس

ٹنڈوالہ یار میں خسرہ سے 5بچوں کے جاں بحق ہونے پروزیراعلیٰ سندھ کانوٹس
ٹنڈوالہ یار میں خسرہ سے 5بچوں کے جاں بحق ہونے پروزیراعلیٰ سندھ کانوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 دن قبل ٹنڈوالہ یار میں 5 بچوں کے خسرہ سے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار کو ہدایت کی کہ صورتحال کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ دی جائے،مراد علی شاہ نے ڈی جی ہیلتھ کو ٹنڈوالہ یار کے متاثرہ علاقے چندومیو میں ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار میں بیماری کے باعث بچوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ ہے۔

خیال رہے کہ 3 روز قبل ٹنڈوالہ یار میں 5 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔