مودی کی برطرفی کیلئے بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت الزام ثابت نہیں کر سکا، پہلگام فالز فلیگ حملے کے بعد بھارت کے اندر سے مسلسل آوازیں آنے لگیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ سمرنجیت سنگھ مان نے کہا بھارت کے پاس پہلگام حملے پر پاکستان کیخلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد نہیں، ہندوستان سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں کس طرح حملے کا پتہ لگانے میں ناکام رہیں؟ بھارت اتنا معصوم نہیں، اس نے کینیڈا میں 3 سکھوں کو قتل کروایا، امریکہ میں گرپتونت سنگھ پنوں کو مارنے کی کوشش کی، بارڈر بند کرنے سے بھارتی پنجاب کی زراعت و معیشت متاثر ہوگی۔سمرنجیت سنگھ مان نے تجویز دیتے ہوئے کہا بھارتی صدر کو چاہیے حکومت کو برطرف کرکے نئے انتخابات اور پہلگام حملے کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیں۔ دوسری جانب دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے بھارت سے اٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔
مودی برطرفی