بھارتی فوج کی اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے: وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

بھارتی فوج کی اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے: وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر
بھارتی فوج کی اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے: وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی پرکشمیری قیادت کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل کی روش پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے ہیں۔کشمیری میڈیا کے مطابق اتوار کوبھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرمیں 4 گھروں کو گرادیا، 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں،کلگام، بندی پوری اورکپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے جبکہ گھروں کو زیادہ تر بارودی موادکے ذریعے تباہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی فرد واحدکے فعل کی سزا اس کے پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی۔